کلیم اللہی

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - اللہ تعالٰے سے کلام کرنے کی منزل یا درجہ؛ مراد: سرداری۔  ہو اگر قوتِ فرعون کی درپردہ مرید قوم کے حق میں ہے لعنت وہ کلیم اللّٰہی      ( ١٩٣٦ء، ضرب کلیم، ١٦١ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ مرکب 'کَلِیمُ اللہ' کے بعد 'ی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے مشکل ہوا۔ جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٦ء کو "ضرب کلیم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔